پنجاب میں مارکیٹیں،بازار اورشاپنگ مالز آج سے دوبارہ کھل گئے

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 10:39am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز 2روز کی بندش کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئے، کاروبار زندگی کا آغاز ہوگیا ۔

کورونا کیخلاف جاری حکومتی لاک ڈاؤن 77 ویں روز میں داخل ہو گیا ،2روز کی سختی کے بعد آج مختلف مارکیٹیں صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود عوام احتیاطی تدابیر پر بہت کم عملدرآمد کرتے نظر آرہے ہیں۔

بازاروں میں آنے والے خریداروں سمیت دکاندار حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آتے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

کورونا وائرس کے تدارک کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے موٹر سائیکل اور کار سواروں کو جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔